Sunday، 17 January 2010 | مصنف: mohamedilyas
حکمت و عمل و فن کی بیٹھی دھاک ہے ہی
ہم جنوں جسے کہتے ہیں وہ بے باک ہے ہی
شرمندہ کرا رکھا ہے گناہ کرا کرا
میدان حشر ازل سے خوفناک ہے ہی
لگاتا نہیں ہے درزی ہی تکمہ قمیص کو
سمجھتا ہے عاشق کا گریباں چاک ہے ہی
واعظ تیری توبہ استغفراللہ نعوذو
تو عشق نہیں جانتا تو تو پاک ہی
ماتھے پہ تیرے چاند آ کے ٹھہر گیا ہے
خنجر ابرو تیر آنکھیں ستواں ناک ہے ہی
کھا کھا کے چوٹ مڑ مڑ کے نام ہی لوں گا
گستاخ میں اتنا ہوں کہ منہ میں خاک ہے ہی
دنیا میں دل کے بھید ہیں افسون و درد بھی
ورنہ مٹّی پانی اور خس و خاشاک ہے ہی
ظالم کا تھا بے موقعہ “خواجہ“ حال پوچھنا
تمہارا بھی یہ جواب ٹھیک ٹھاک ہے ہی۔
زمرہ(جات): نظم | رائے ديں »
Monday، 12 October 2009 | مصنف: mohamedilyas
بچّہ ہوتا میں بھی کوئی لے کے پتھّر دیکھتا
آس پاس سودا سمایا ہوا سر دیکھتا
پریت وعدہ پھر وفائیں بعد کی باتیں رہیں
تو ہے اوروں کی طرح پہلے میرا گھر دیکھتا
دیکھ لینا دھونس دھمکی اور دھکّوں کا اثر
گھوم گھوم گھوم گھوم پھر مکرّر دیکھتا
آدمی کے بس سے نکلے چلتا ہے تقدیر کا
ہے فلک ہوتا ہوا یہ ظلم جس پر دیکھتا
چوری چوری چپکے چپکے جاکے کیں جانیں جمع
نوچ لیتا جو بھی عزرائیل کے پر دیکھتا
تیرا مجھ کو تاڑلینا ہی تھا رسوائی میری
خوش رہے گا جن بھی پھیلایا ہوا شر دیکھتا
دھیرے دھیرے آ مجلس میں کیا ایسے سلام
کاش منظر ویسا کوئی خواجہ’ بن کر دیکھتا۔
زمرہ(جات): نظم | رائے ديں »
Saturday، 21 March 2009 | مصنف: mohamedilyas
اردو کو کیوں وہ عزّت اور شرف میسّر نہیں ہےجو اسکا حق ہے اسکو سمجھنے کے لئے ہم کو ایک جائزہ لینا پڑے گا۔
آریاؤں کی آمد کے ساتھ سنسکرت زبان جنوبی ہند پہنچی۔ آریا متعصب تھے اور وہ مقامی آبادی کو کمتر تصّور کرتے تھے اسوجہ سے انہوں نے سنسکرت کو اپنے تک محدود رکھا۔ اس تعصّب نے اس زبان کو یہ تحفہ دیا کہ جب یہ زبان عام ہونے لگی تو مقامی زبان کے ساتھ غلط (١) ہو چکی تھی یعنی پیدائیش سے پہلے مر چُکی تھی۔ اگر ان لوگوں نے اس زبان کی ترویج کی ہوتی تو یہی اس پورے خطّے کی عظیم زبان رہتی۔ پھر برج بھاشا شروع ہوئی اور گیارھویں صدی عیسوی سے اُردو نے پنپنا شروع کیا گوکہ اسکو نام بعد میں مغلوں کے دور میں ملا۔ سرکاری زبان ہندوستان میں فارسی تھی جبکہ اکثر ہندوستانی سلاطین اور مغل بادشاہ جہانگیر تک خود تُرکی بولتے تھے۔ فارسی آسان اور بین الاقوامی طور پر ایشیا میں سمجھے جانے والی زبان ہونے کی وجہ سے پہلا درجہ رکھتی تھی۔ عوامی بولی ہندوستانی یا اُردو ہی رہی تھی۔ انگریزوں کی حکومت قائم ہوئی تو انہوں نے اپنی زبان کو زیادہ مقدّم رکھا اور ترقّی کے لئے اور انگریزوں کو جواب دینے کے لئے سب کو انگریزی سے وابسطہ ہونا پڑا جو ایک اہم ضرورت تھی۔ اس سے یہاں کے لوگ احساس کمتری کا شکار ہو گئے اور بعض تو اپنی زبان، ادب اور طرز زندگی کا بھی خود ہی مذاق اُڑانے لگے۔ وہ اثر آزادی کے بعد بھی قائم رہا اور اسی طرز کوبعد میں بھی برقرار رکھا گیا۔ ظاہری بات ہے کہ ایک قوم کے زبان و ادب کی تقلید کرنے والا ضرور اس کا اثر لیتا ہے۔ اس اثر نے یہاں تک لوگوں کے ذہن قابو میں کر لئے ہیں کہ لباس کی تبدیلی کے بعد مذہبی اقدار بھی اسکی گرفت میں آگئے۔ لوگ اپنی ثقافت کو بھی کم تری کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس کا تماشہ خود انگریز کررہے ہیں اور دکھاتے ہیں کہ کس طرح اُن کے جیسے لنگوٹ پہن کو یہاں کے لوگ ناچتے ہوئے ایسا گانا گاتے ہیں کہ جس میں انگریزی کے الفاظ مقامی زبان کے ان الفاظ سے زیادہ ہیں جو صرف جملے ملانے کے کام آتے ہیں۔ اردو ادب اور زبان کی ترقّی وہ لوگ کیسے کر سکتے ہیں جنہوں نے انگریزی طرز پر زندگی گُزاری ہو، انکے جیسا تمام عمر لباس پہنا ہو اور اپنے معلوم لہجے میں پرائی زبان بولتا آئے ہوں ۔ اسطرح ان نیم ہم وطنوں کو نہ تو اُنکی زبان درست بولنا آتی ہے اور نہ اپنی، نہ گھر کے رہتے ہیں نہ گھاٹ کے۔
اردو، ہندوستانی اور ہندی بنیادی طور پر ایک ہی زبان کے مختلف نام ہیں۔ جسکو تین چیزوں نے ایک دوسرے سے جُدا کی ہوئی ہے۔
١- ہندی زبان کو زیادہ سے زیادہ سنسکرت اور اُردو کو فارسی سے جوڑنے کی کوشش۔
٢- ہندی زبان کو دیوناگری اور اردو کو عربی رسم الخط میں لکھنا۔
٣- اردو کو مسلمانوں اور ہندی کو ہندوؤں کی زبان کا نام دینا۔
اُردو دنیا کی کسی بھی مشہور زبان کے مقابلے کی زبان ہے بلکہ کئی زبانوں سے بہتر اور با ترتیب ہے۔ انگریزی کے مقابلے میں اس کے اصول باقاعدہ طور پر وضع ہیں اور ان میں کوئی پیچیدگی بھی نہیں ہے۔ انگریزی انگریزوں، ساکسون، یونانی، اور لاطینی کا آمیزہ ہے جن میں قواعد کے اُصول سب کے الگ الگ ہیں جن کے علاوہ اس میں الفاظ کی بناوٹ کے خلاف مختلف طرز اپنائے گئے ہیں (جیسے الفاظ جنکو پُٹ اور بٹ پڑھا جاتا ہے) جو زبان کو مزید اُلجھا دیتے ہیں۔
اُردو کی ترویج کے ساتھ تجربی علم کو اگر اُردو میں ڈھالا جائے تو اس کے دو فائدے ہوں گے۔
١- ایک بڑے عرصے تک غیر زبان میں سیکھا جانے والا علم کم وقت میں حاصل ہو جائے گا۔
٢- سیکھنے والا اپنی زبان میں علم سیکھنے کی وجہ سے اس سے صحیح معنوں میں خبردار ہو جائے گا اور اس کا درست معنوں میں ماہر ہو جائے گا۔ یہی ہمارے یہاں تقریبا“ ہر پیشے سے تعلق رکھنے والے پیشہ وروں کا حال ہے کہ اپنے فن کے میدان میں کورے ہوتے ہیں اور جب وہ مہارت حاصل کرتے ہیں تو بوڑھے ہوئے ہوتے ہیں۔
اب مسئلہ یہ رہ جاتا ہے کہ باہر ملکوں سے ترقّی کیلئے کس طرح رابطہ رکھا جائے تو اسکا یہی حل ہے کہ جس ملک سے جو لوگ وابسطہ ہوں یا اس سے مزید علم حاصل کرنے جا رہے ہوں وہاں کی زبان ایک مختصر عرصے میں سیکھ سکتے ہیں بجائے اس کے کہ تمام عمر اس علم کو انکی زبان میں جپتے رہیں۔ یہ نکتہ سراسر غلط ہے کہ ایک ملک کو ترقّی دینے کا واحد ذریعہ جان کر پوری نسلوں پر ایک غیر ملک کی زبان کو تھوپ دیا جائے۔ اردو سے وابسطہ لوگ تجربی علم میں پُرزوں اور مختلف اجزاء کے نام سنسکرت سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اگرچہ سنسکرت ایک زندہ زبان نہیں ہے اور اسکا علم عام نہیں ہے مگر اسمیں الفاظ کا ذخیرہ موجود ہے۔ عربی رسم الخط کے ساتھ ساتھ دیوناگری کو بھی زندہ رکھا جانا چاہئے جو کہ اس خطّے کا تاریخی ورثہ ہے۔ غیر ملکیوں کو اردو سے آشنا کرنے اور اسکی تعلیم کے لئے رومی حروف بھی مرتّب کئے جا سکتے ہیں۔
(١)- آمیزہ ، آپس میں مل جانا
زمرہ(جات): معاشرہ | (1) رائے »
Tuesday، 27 January 2009 | مصنف: mohamedilyas
دل کا اک شور اصل راز ہے کہانی کا
کوئی رونے کو نہیں رونا ناتوانی کا
مرد نامرد اور عورتیں صفوں میں ہوں
پھر تو اللہ ہی حافظ ہے راجدھانی کا
کوئی زاھد کے دل میں جھانک کے دیکھ ہی لے
تماشہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی کا
ہوا ہے باغ میں سبزہ و بہار سبب
تیری گرانی کا یا میری ارزانی کا
یہ پھول سرو سمن مجھ سے ذکر کرتا ہے
زلف کے لہرانے اور پریشانی کا
اُٹھاؤ لطف ‘خواجہ’ جو اُٹھا بن سارا
چہکتی چڑیوں رنگوں کی فراوانی کا۔
زمرہ(جات): نظم | (2) آراء »
Saturday، 20 December 2008 | مصنف: mohamedilyas
فصلِ گُل ہے بھگوان کا ہی کرتا دھرتا
نہ ہوتا یاں نشے میں تیرا ہی دم بھرتا
راس آتا نہیں کبھی شِکرے کو مردہ
دُکھاتا پیٹ اگر اس کے حلق سے اترتا
شکایت باغ کو صبح اس زلف سے ہے
کھڑے ہوتا میں بھی وہاں تو کیا کرتا
بات تلوار کی نہیں اس کے جانچ کی ہے
جو اس کے وار سے بچ نکلے تب بھی مرتا
انساں آپ کے غرور میں نا سمجھی سے
خدا کہلاتا خود کو نہ ایسے گزرتا
غلامی کرتا ہے غیر کی گھوڑے کی طرح
اب اِسکا بس اگر چلتا یہ بھی چرتا
ٰخواجہٰ سننا وہ سلام بڑا بھاری ہے
کہا دماغ میں آجاتا نہ دل میں اترتا۔
زمرہ(جات): نظم | رائے ديں »
Saturday، 20 December 2008 | مصنف: mohamedilyas
نادانی سی لگتی تھی وہ خمار سا الگ
ہونے لگا مجھکو بھی ابھی پیار سا الگ
باتوں سے اپنی خوب جو بڑھے چڑھے رہیں
من میں چھُپا ہوا ہے اک اُتار سا الگ
گھائل ہوں تیرے پیارے قدم میٹھے بول سے
کرنا نہ قتل کے لئے سنگھار سا الگ
عقلوں سے جو پیغام ملے دل میں جمع ہیں
لیکن ہے تیرے دل سے جُڑا تار سا الگ
بستی کے وہ دُکھوں کی خبر رکھتا ہے لیکن
خواجہ“ پڑا ہے پاس ہی بیمار سا الگ۔
زمرہ(جات): نظم | رائے ديں »
Saturday، 20 December 2008 | مصنف: mohamedilyas
ڈھونڈے کہیں ملتا نہیں کردار و ادب اب
دنیا کو ہے انسان کے جیسوں کی طلب اب
ایماں کی بے خودی بھی وسیلے کا ہو پابند
زاہد بنا رہا ہے کسی غیر کو رب اب
ہیں سانپ گھومتے ہوئے کندھوں پہ لٹکتے
اور چاند پہ یہ تیرتے یاقوت سے لب اب
جو پاس کچھ نہیں تو بھی رُکتا نہیں ہے ہاتھ
بنتا گیا ہے میری غریبی کا سبب اب
خواجہ’ وہ ایک راز گزرے دنوں کا تھا
الزام تجھ پہ لگا ہے تو کھُلا ہے سب اب۔
زمرہ(جات): نظم | رائے ديں »
Saturday، 20 December 2008 | مصنف: mohamedilyas
خودی بیچ کے کیسی یہ استواری
رہے اس سے بہتر طبیعت گنواری
سمجھ آئے درد کی جب الٹا ہو سب
کہ تو میں ہو جاؤں تو جائے واری
جہاں میںہے کافر سجدے سے نالاں
مہینے کا روزہ جمعہ ہفتہ واری
جو دیتا ہے سامان لیتا ہے جاں کو
فلک ہی تو کھیل رہا ہے جواری
وہ برسوں رہا ماں کے بل بوتے جیتا
خلاؤں میں چلتی ہے جس کی سواری
مچلتا ہے کیسے یہ سر میں ہے سودا
مچلتی ہے اک آرزو ہے کنواری
جسے تو سمجھتا رہا عشق خواجہ
طبیب سر کی کیمیائی ناہمواری
زمرہ(جات): نظم | رائے ديں »
Saturday، 20 December 2008 | مصنف: mohamedilyas
اجل کا ہاتھ قوّت افلاک اور قلم
یہ رنگ و روپ دنیائے دوروزہ اور ہم
پُوجے ہے کوئے خیر کوئے جھک کے غیر کو
کہتا ہے برہمن بڑا خدا ہے یہ صنم
جاتا ہے کبریائی کا پردہ سرک سرک
آتا ہے میرے وصل کا لمحہ بھی دم بدم
لڑائی کو پر تولتے دل دشمنوں کے ہیں
لیکن مجھے ڈرائیں تیرے گیسوؤں کے خم
باغیچے میں شب “خواجہ” پرندوں کا شور تھا
اُسکی حسین دید کا رکھا ہے کچھ بھرم۔
زمرہ(جات): نظم | رائے ديں »
Saturday، 20 December 2008 | مصنف: mohamedilyas
رت بدلی دھرتی نیا روپ دھارنے کو ہے
گل کی ہنسی بلبل کا غم اتارنے کو ہے
کلیاں ہیں گویا نازنیں کے لب ملے ہوۓ
پیڑوں کے جھنڈ ہیں گیسو سنوارنے کو ہے
جادو سی اسکی چال میں وہ بحر کا سکوت
آنکھوں کے بیچ بھنور کو سدھارنے کو ہے
ماں سےزیادہ پیار ہے یزداں کو بشر سے
بھالے کو تولے فلک ہمیں مارنے کو ہے
اس پر ہے روک اور مجھے وحشی ڈراتے ہیں
یہ سب مزید شوق کے ابھارنے کو ہے۔
زمرہ(جات): نظم | رائے ديں »